Shibli: What's the time by your watch, please? |
شبلی: آپ کی گھڑی میں کیا وقت ہوا ہے؟ |
Hali: It's half past seven by my watch. |
حالی : میری گھڑی پر ساڑھے سات بجے ہیں۔ |
Shibli: But it's only quarter past seven by my watch. |
شبلی : لیکن میری گھڑی میں 1/4 7 بجے ہیں۔ |
Hali: Then your must be slow by fifteen minutes. |
حالی: اس کا مطلب ہے کے تمہاری گھڑی پندرہ منٹ پیچھے ہے۔ |
Shibli: What's the time by watch now? |
شبلی: اب تمہاری گھڑی میں کیا وقت ہے / کیا بجا ہے؟ |
Hali: It's quarter past eight please. |
حالی: جناب سوا آٹھ( 8،1/4) بجے ہیں۔ |
Shibli: But my watch shows exact eight p.m. |
شبلی: لیکن میری گھڑی میں ٹھیک شام کے 8 بجے ہیں۔ |
Hali: Does your watch keep fast? |
حالی: کیا تمہاری گھڑی تیز ہے/ آگے ہے؟ |
Shibli: No, my watch is correct. |
شبلی: نہیں میری گھڑی بالکل ٹھیک ہے۔ |
Hali: It seems my watch is slow. |
حالی: ایسا دکھائی دیتا ہے کہ میری گھڑی سست رفتار ہے۔ |
Shibli: Yes, your watch is slow by ten minutes. |
شبلی: جی ہاں، آپ کی گھڑی دس منٹ پیچھے ہے۔ |
Hali: Does your watch show correct time? |
حالی: کیا آپ کی گھڑی بالکل ٹھیک وقت بتاتی ہے؟ |
Shibli: Yes, Please. My watch keeps correct time. |
شبلی: جی ہاں، میری گھڑی بالکل ٹھیک وقت بتاتی ہے۔ |
Hali: But my watch never keeps correct time. |
حالی : لیکن میری گھڑی کبھی بھی صحیح وقت نہیں بتاتی۔ |
Shibli: It seems, the second hand of your watch has come off. |
شبلی: ایسا لگتا ہے کہ تمہاری گھڑی کی سیکنڈ بتانے والی سوئی رک گئ ہے۔ |
Hali: Oh! is it really so! |
حالی: اوہ! کیا واقعی ایسا ہے!۔ |
Shibli: Sometimes my watch gains five minutes. |
شبلی: بعض اوقات میری گھڑی پانچ منٹ آگے جاتی ہے؟ |
Hali: In reality my watch loses fifteen minutes in a day. |
حالی: حقیقتاً میری گھڑی دن میں پندرہ منٹ سست جاتی ہے۔ |
Shibli: Please look at watch. |
شبلی: اپنی گھڑی دیکھو۔ |
Hali: Why? |
حالی: کیوں؟ |
Shibli: You should get the watch repaired. |
شبلی: تم کو اپنی گھڑی کی مرمت کروانی چاہیے۔ |
Hali: I shall give it for repairs to a watch-maker at the Central Market. What're you doing with your watch? |
حالی: میں اسے گھڑی ساز کو جو سنٹرل مارکیٹ میں ہے مرمت کے لیے دونگا۔ تم اپنی گھڑی کو کیا کر رہے ہو؟ |
Shibli: I'm winding my watch. |
شبلی: میں اپنی گھڑی کی چابی بھر رہا ہوں۔ |
Hali: It reminds me that I should also wind my watch. |
حالی : اِس سے مجھے یاد آیا کہ میں بھی اپنی گھڑی کو چابی بھر دوں ۔ |
Shibli: It seems your watch is not automatic. I like automatic watches. |
شبلی: اِس کا مطلب ہے کہ تمہاری گھڑی" خودکار نہیں ہے مجھے خود کار (آٹومیتک) گھڑ یاں پسند ہیں۔ |
Hali: It seems that my watch has stopped. |
حالی: لگتا ہے میری گھڑی کی حرکت رُک گئ ہے۔ |
Shibli: Then please wind it. |
شبلی: تب اسے چابی بھر دو۔ |
Hali: Did you set your watch by the T.V? |
حالی: کیا تم نے اپنی گھڑی کا وقت ٹی وی سے ملایا ہے؟ |
Shibli: No, please. I always set my watch by the radio time at night. |
شبلی: نہیں،میں ہمشہ رات کو ریڈیو سے وقت ملاتا ہوں۔ |
Hali: Now, What's the exact time by your watch, please? |
حالی: آچھا بتاو ، تمہاری گھڑی میں ٹھیک وقت کیا ہے |
Shibli: It's exactly eleven a.m. |
شبلی : اس وقت ٹھیک دن کے گیارہ بجے ہیں۔ |
Hali: I'm leaving ny three o'clock flight. |
حالی: میں 3 بجے والی پرواز سے جارہا ہوں۔ |
Shibli: But I'm leaving by train. |
شبلی: لیکن میں ریل گاڑی سے جا رہا ہوں۔ |
Hali: Then please go quickly or you will be late. |
حالی: تو پھر جلدی جاو ورنہ تمہیں دیر ہو جائےگی۔ |
Shibli: O.K. Thank you for reminding me. |
شبلی: اچھا! آپ کی یاد دہانی کا بہت شکریہ۔ |
Hali: Never mind Please. It's my duty to remind you. We should be punctual in life. |
حالی: کوئی بات نہیں۔ میرا فرض ہے کہ آپ کو یاد دہانی کرادوں۔ہمیں وقت کا پابند ہونا چاہیے۔ |